پشاور( حسن علی شاہ سے ) اداکار نعمان اعجاز کا کہنا ہے کہ شوبز میں عروج وزوال کا چولی دامن کا ساتھ ھے اور ھر فنکار کو اپنے عروج میں زوال کو بھی یاد رکھنا چاھئے میری کامیابیوں اور ایک خوشحال ازدواجی زندگی کا کریڈٹ میری اہلیہ اور بچوں کو جاتا ھے جہاں تک ڈراموں میں اداکاری کا تعلق ھے جو بھی رول آفر کیا جاتا ھے اس کی افادیت مقصد اور اہمیت کو اولین ترجیح دیتا ھوں۔
اگر کسی رول میں خود کو Missfit سمجھتا ھوں تو معذرت کرتا ھوں صرف معاوضہ ھی سب کچھ نہیں ھوتا میرا رول سیریل ( Bismil) میں کیسا ھے اور میں اس میں حقیقت کا رنگ بھر نے میں کتنا کامیاب ھوں اسکا فیصلہ میرے مداح ھی کرسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار نعمان اعجاز نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں کیا۔