ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کے مطابق ضلع مانسہرہ میں جرائم پیشہ افراد کی کوئی جگہ نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کا سکون خراب کرنے کی کسی کو ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق تھانہ بٹل کی حدود چھتر پلین میں شہری کو بذریعہ فون گالم گلوچ کر کے ڈرانے دھمکانے کی رپورٹ پر ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے بٹل پولیس کو جلد از جلد کاروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
جس پر ایس ایچ او تھانہ بٹل فہد شاہ نے فریدون عرف دونے کو کامیابی سے گرفتار کر کے ملزم کے خلاف تھانہ بٹل میں ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔ڈی پی او مانسہرہ کے مطابق ایسے لوگوں کی مانسہرہ میں کوئی جگہ نہیں ایسے افراد کے خلاف مانسہرہ پولیس سخت سےسخت ایکشن لینے کے لیے ہر دم تیار ہے ۔