مظفرآباد: آزاد کشمیر کے سیاحتی مرکز آٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس میں کراچی کا نوبیاہتا جو ڑا دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا، اس حوالے سے جاں بحق جوڑے کے اہل خانہ نے تصدیق بھی کردی ۔
اہل خانہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں طحہٰ اور دعا زہرہ شامل ہیں ، دونوں کی شادی 4 فروری کو ہوئی تھی، دونوں 11 فروری کو کراچی سے آزادکشمیر گئے،انہوں نے کہا کہ 14 فروری کی رات 9 بجے طحہٰ سے آخری بار بات ہوئی تھی ۔
اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ دونوں نے ہفتے کی صبح اٹھ مقام کے گیسٹ ہاؤس سے چیک آؤٹ کرکے نیلم ویلی جانا تھا، جاں بحق طحہٰ مکینیکل انجینئر تھا جبکہ دعا زہرہ بی بی اے کی طالبہ تھی ۔
اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ گیسٹ ہاؤس کے کمرے میں دم گھٹنے سے دونوں جاں بحق ہوئے، جاں بحق میاں بیوی کی میتیں آج کراچی منتقل کی جائیں گی ۔