تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارشوں کی وجہ سے جلکڈ بابو سر ٹاپ روڈ تین مختلف مقامات پر بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہونے والی شاہراہِ کو اب کھول دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور این ایچ اے کےاسٹاف نےبھاری مشینری کو استعمال کرکے چھ گھنٹوں کی طویل ترہن کوششوں کے بعد ناراجلکڈ روڈ کو ٹریفک کے لئےکھول دیا ہے،جس کے بعد سے کاغان میں موجود سیاحوں کی بڑی تعداد نے چلاس شاہراہِ قراقرم سے واپسی اختیار کرلی ہے۔آج موسمی تغیرات کی وجہ سے کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سٹاف نے ایک سیاحوں کے بڑے گروپ کو اپنی نگرانی میں ناران سے بالکل بحفاظت نکال کر بابو سر ٹاپ کی جانب روانہ کیا ہے تاکہ وہ اپنےگھر واپس جاسکیں۔
ذرائع کےمطابق ناران میں اب سیاحوں کی بہت کم تعداد موجود ہے یاد رہے کہ ناران جلکڈروڈ بھاری لینڈسلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت کے لیے بند ہو گئی تھی جس کی وجہ سے ناران سے واپس جانے والےتمام سیاح راستے میں ہی پھنس کر رہ گئے تھے۔