انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سپر اوور میں نمیبیا نے عمان کو 11 رنز سے شکست دے دی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں عمان اور نمیبیا کے درمیان میچ برابر رہا جس کے بعد فیصلہ سپر اوور میں ہوا۔نمیبیا کی جانب سے سپر اوور میں آل راؤنڈر ڈیوڈ ویزہ اور کپتان گیرہارڈ ایراسمس بیٹنگ کے لیے آئے جبکہ عمان کی جانب سے بلال خان نے بولنگ کی۔
وزا نے پہلی گیند پر چوکا اور پھر دوسری گیند پر ایک چھکا، اس کے بعد تیسری گیند پر دو اور چوتھی گیند پر ایک رن لگایا۔کپتان ایراسمس نے پانچویں اور چھٹی گیند پر دو چوکے لگا کر 21 رنز بنائے اور عمان کو سپر اوور میں جیت کے لیے 22 رنز کا ہدف ملا۔گروپ بی میں دونوں ٹیمیں برج ٹاؤن میں آمنے سامنے ہیں، جہاں نمیبیا نے ٹاس جیت کر عمان کے خلاف باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ عمان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.4 اوورز میں 109 رنز بنائے اور نمیبیا کو 110 رنز کا ہدف دیا۔