ملتان میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی 20 وکٹیں گر گئیں اور یوں یہ پاکستان میں ایک نیا ریکارڈ بن گیا ۔
ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہو سکا، ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 41.1 اوورز میں 163 رنز پر آوٹ ہوگئی ۔
پاکستان کی جانب سے نعمان علی نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے ہیٹ ٹرک کی اور ٹیسٹ کرکٹ میں ہیٹ ٹرک کرنے والے پہلے پاکستان بننے کا اعزا ز حاصل کیا ، ساجد خان نے 2 جبکہ کاشف خان اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے گوڈی کیش موتی نے سب سے زیادہ 55 اور جومیل ویریکان نے 36 رنز کی اننگز کھیلی ۔
پہلی اننگز میں ویسٹ انڈیز کے 163 رنز کے جواب میں پاکستان کی ٹیم بھی پہلے دن کا کھیل ختم ہونے قبل 154 رنز پر ڈھیر ہوگئی اور یوں ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ۔
پاکستان کی جانب سے سے سب سے زیادہ محمد رضوان 49، سعود شکیل 32، کامران غلام اور ساجد خان 16، 16 رنز بنا سکے ،جبکہ کپتان شان مسعود 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے ۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومین ویریکان نے 4 اور گوڈا کیش موتی نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔