ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ راوشن غذر میں سیلابی ریلوں سے 100 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں، وزیر اعلی حاجی گلبر خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا جہاں ان کو سیلاب سے متاثرہ گھروں اور دیگر نقصانات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔
گلگت: وزیر اعلی کے ہمراہ صوبائی وزراء انجینر محمد انور ، رحمت خالق ، سپیکر اسمبلی نذیر ایڈوکیٹ اور ممبر نواز ناجی بھی موجود تھے،ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلی کو نقصانات کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
ترجمان صوبائی حکومت کے مطابق تمام پھنسے افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے، سیلاب سے کھیت کھلیان اور باغات کو بھی شدید نقصان پہنچا ۔
انہوں نے کہا کہ سینکڑوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں،حکومتی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں ۔
ترجمان فیض اللہ فراق کے مطابق 7 کلومیٹر کے علاقے تک مصنوعی جھیل بن چکی ہے، 1 کلومیٹر کی سڑک ریلوں میں بہہ گئی ہے ۔