Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کردی گئی

    جنوری 4, 2026
    فیچرڈ

    مانسہرہ کے سیاحتی مقامات میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع، سردی کی شدت میں اضافہ

    جنوری 4, 2026
    خاص خبریں

    خلا میں تنہا بھٹکتے آوارہ سیارے کی دریافت

    جنوری 4, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جنوری 5, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج
    خاص خبریں دسمبر 8, 2025

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Missing Lady Dr. Warda's body found after four days in Abbottabad, doctors protest
    ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی سہیلی ردہ کے پاس بطور امانت رکھا تھا، جس پر تنازعہ شروع ہوا، ابتدائی تحقیقات
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش چار دن بعد مل گئی،  ڈاکٹر وردہ نے اپنی سہیلی کے پاس 60 تولے سے زائد سونا رکھوایا تھا اور واپس لینے کے دوران لاپتہ ہوئی تھیں ۔

    ایبٹ آباد پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی سے لیڈی ڈاکٹر وردہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، مورخہ 04 دسمبر رات 08:45 پر ڈاکٹر وردہ کی گمشدگی کی رپورٹ ان کے والد نے تھانہ کینٹ میں درج کروائی، جس پر پولیس نے فوری تفتیش شروع کی ۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق سال 2023 میں ڈاکٹر وردہ نے 67 تولہ سونا اپنی سہیلی ردہ کے پاس بطور امانت رکھا تھا، جس کی واپسی کے تنازعے پر دونوں کے درمیان تلخی اور جرگہ بھی ہوا ۔

    مورخہ 04 دسمبر 2025 کو ملزمہ ردہ نے سونا واپس کرنے کے بہانے ڈاکٹر وردہ کو ڈی ایچ کیو سے اپنی گاڑی میں لے جا کر رحمن سٹریٹ جدون پلازہ میں اپنے زیر تعمیر گھر میں چھوڑا، جہاں شمریز، پرویز اور ایک نامعلوم شخص پہلے سے موجود تھے ۔

    ردہ، ندیم زیب ولد اورنگزیب کی منصوبہ بندی کے مطابق ڈاکٹر وردہ کو ملزمان کے حوالے کرکے واپس اپنے گھر چلی گئی، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج اور سی ڈی آر کی مدد سے اصل حقائق تک رسائی حاصل کی اور کارروائی کرتے ہوئے ملزمان ندیم زیب، ردہ جدون اور پرویز کو گرفتار کرلیا، جبکہ مرکزی ملزم شمریز کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں ۔

    گرفتار ملزمان نے اعتراف کیا کہ ڈاکٹر وردہ کو اغواء اور قتل کرکے لڑی بنوٹہ جنگل میں گڑھا کھود کر دفن کیا گیا، ملزم پرویز کی نشاندہی پر ایس پی انویسٹی گیشن اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز کی قیادت میں نعش برآمد کرلی گئی، جسے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ۔

    پولیس نے اب تک 100 سے زائد مقامات پر چھاپے مارے، 35 سے زائد مشتبہ افراد سے کیس سے متعلق تفتیش کی، وقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑیاں، طلائی زیورات سے متعلق سٹامپ پیپر اور چیک قبضہ میں لے لیے گئے، کیس کو جدید خطوط، تکنیکی معاونت اور ٹیم ورک کے ساتھ تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔

    گرفتار ملزمان میں ردہ زوجہ وحید، ندیم ولد اورنگزیب اور پرویز ولد ایوب شامل ہیں، جبکہ شمریز کی گرفتاری کے لیے دو ٹیمیں پشاور اور ایک ایبٹ آباد سے کوششوں میں مصروف ہیں ۔

    ڈی پی او ایبٹ آباد نے کہا کہ ظلم کرنے والے قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، اور مظلوم کو ہر صورت مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleلارڈز میں پاکستان سپر لیگ کا روڈ شو، پی ایس ایل کو دنیا کی نمبر ون لیگ بنانا چاہتے ہیں، محسن نقوی
    Next Article آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کیلیے 1.3 ارب ڈالر کی منظور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کردی گئی

    جنوری 4, 2026

    مانسہرہ کے سیاحتی مقامات میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع، سردی کی شدت میں اضافہ

    جنوری 4, 2026

    خلا میں تنہا بھٹکتے آوارہ سیارے کی دریافت

    جنوری 4, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کردی گئی

    جنوری 4, 2026
    فیچرڈ

    مانسہرہ کے سیاحتی مقامات میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع، سردی کی شدت میں اضافہ

    جنوری 4, 2026
    خاص خبریں

    خلا میں تنہا بھٹکتے آوارہ سیارے کی دریافت

    جنوری 4, 2026
    بین الاقوامی

    بونڈائی بیچ کے ہیروز کو سڈنی کرکٹ گراونڈ میں زبردست خراجِ تحسین

    جنوری 4, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    جنوری 1, 2026

    بٹگرام میں نایاب جنگلی جانور ’’گرے گورال‘‘ پکڑا گیا

    خاص خبریں

    بٹگرام میں یونین کونسل ترند میں نایاب جنگلی جانور گرے گورال پکڑا گیا ، گرے…

    خاص خبریں

    کوہستان میگا کرپشن سکینڈل، انکوائری کمیٹی کی رپورٹ تیار

    جنوری 2, 2026
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    پوٹھوہار

    راولپنڈی میں دفعہ 144 کے نفاذ میں مزید توسیع کردی گئی

    جنوری 4, 2026
    فیچرڈ

    مانسہرہ کے سیاحتی مقامات میں برفباری کا سلسلہ دوبارہ شروع، سردی کی شدت میں اضافہ

    جنوری 4, 2026
    خاص خبریں

    خلا میں تنہا بھٹکتے آوارہ سیارے کی دریافت

    جنوری 4, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.