پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی عالمی اعزاز اپنے نام کرنے کے قریب پہنچ گئیں ۔
اگست 2024 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی عنزیلہ عباسی کا نام ٹاپ 21 مس یونیورس پاکستان کے لیے شارٹ لسٹ ہوا ہے جس پر ان کی والدہ جویریہ عباسی خوشی سے نہال ہیں.۔جویریہ عباسی کا فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مس یونیورس پاکستان کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی کیلئے کہنا تھا کہ ’میں تمھارے لیے بہت خوش ہوں، مجھے تم پر فخر ہے۔‘