ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان طارق علی خان کی زیر صدارت سرما کے ایمرجنسی پلان 2024-25 کے حوالے سے جمعرات کے روز اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر،اسسٹنٹ کمشنر اور تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی،اجلاس میں موسم سرما کے دوران عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ موسم سرما کے دوران عوام کو بروقت سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن وسائل استعمال کیے جائیں۔