وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے سنٹرل جیل کوٹ لکھت کا دورہ کیا اور قیدی خواتین کے ساتھ افطاری کی اور صوبے بھر میں قیدیوں کیلیے 3 ماہ سزا کی معافی اور155 قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آج دوسرے دن بھی کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا جہاں خواتین قیدیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ان کی حکومت جیل نظام میں بھی بہتری لانے کے لیے اقدامات کرے گی، انہوں نے خود والد کے ہمراہ جیل میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں، والد کے ساتھ خود کوٹ لکھپت اور اڈیالہ جیل میں قید رہیں۔
مریم نواز نے پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی سزاؤں میں 3 ماہ کی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت قیدیوں کی اصلاح کےلیے کچھ پروگرامز شروع کرنے کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس سے ہنر سیکھ کر قیدی رہائی کے بعد معاشرے کا کارآمد حصہ بنیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیل میں اصلاحات لانا چاہتے ہیں تاکہ ہر قیدی کو معاشرے کا مفید شہری بنائیں،قیدیوں کو جیلوں میں ہنر سکھا کر اپنے پاو¿ں پر کھڑا کریں گے،سنٹرل جیل کے ہسپتال میں 4ڈاکٹر ڈیوٹی کریں گے اورآپریشن تھیٹر بھی موجود ہے،مجھے خوشی ہے کہ دیت کی ادائیگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد قیدی روز ے اور عید گھر گزار سکیں گے،دعا ہے کہ نظام عدل میں بہتری آئے تاکہ کوئی بے گناہ جیل نہ پہنچے