نیلم : شہداء جموں کو خراج عقیدت اور غازیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ضلع بھر میں تقریبات اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ تحصیل ہیڈ کواٹر شاردا شاردا میں پروقارتقریب کا انعقاد کیا گا ۔ مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر شاردا محمد قدیر مغل کمانڈنگ آفیسر شاردا،تحصیلدار شاردا اصضر کیانی ڈی ایس پی شاردا صغیر شیخ ایس ایچ او تھانہ شاردا ممتازحسین پروفیسر پیرزادہ عبدالحمید مریم اشرف گرلزہائی سکول کی اور عوام علاقہ کی شرکت تقریری مقابلوں میں سبقت لے جانے والے بچے اور بچوں کی طرف سے انعام تقسیم کیے گے۔ نائب تحصیلدار کیل خواجہ فاروق کی زیر قیادت کیل میں پر وقار تقریب اور ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ 6 نومبر 1947 کے شہدائے جموں کی بلندی درجات کیلئے دعاکی گئی۔
شاردا میں کمانڈنگ آفیسر ودیگر نے تقریب سے خطاب کیا۔ کیل میں ہونے والی تقریب میں جماعت اسلامی کے ممتاز حسین پائر، پیپلز پارٹی کے یونس اعوان، سماجی رہنما بشارت وانی وعبد الرشید وغیرہ شامل تھے۔ اس موقع پرنائب تحصیلدار خواجہ فاروق نے کہا کہ 1947 سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کو اکثریت سے اقلیت میں بدلنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مقررین نے کہا کہ جموں اور وادی کے عوام کی اسلام کی سربلندی ،مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔