مون سون کی طوفانی بارش نے ہر طرف ہلچل مچا دی شاہرائے نیلم سمیت کئی لنک سڑکیں ٹریفک کے لیے بند ہو گئیں مسافر جگہ جگہ پھنس گے محکمہ شاہرات نے دن بارہ بجے تک نیلم ویلی روڈ کو پٹہکہ تک بحال کیا سڑکیں بند ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
طوفانی بارشیں ندی نالوں میں طغیانی لینڈ سلائیڈنگ سے مین روڈ شاہرائے نیلم کامسر،کہوڑی،پٹہککہ سے بند ہو گئی،بجلی بند عوام گھروں میں معصور ہو گے محکمہ شاہرات نے دن بارہ بجے تک مین شاہراہ کو پٹہکہ تک بحال کیا طوفانی بارشوں نے نظام زندگی مفلوج کر کے رکھ دیا مسافر جگہ جگہ پھنس گے کئی جگہوں پر سیاح بھی پھنسے دکھائی دیے محکمہ شاہرات کی ایک مشین سڑک بحال کرنے میں مصروف رہی اسسٹنٹ کمشنر پٹہکہ،تحصیلدار پٹہکہ نے اپنی نگرانی میں پٹہکہ تک روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کیا کوٹلہ ولچھراٹ میں طوفانی بارش کے ساتھ ہی بجلی بھی معطل مون سون کی شدید بارش نے نظام زندگی کو متاثر کر دیا مظفرآباد سے پٹہکہ تک محکمہ شاہرات نے روڈ کو بحال کرنے میں چار گھنٹے لگائے مسلسل لینڈ سلائیڈنگ کے دوران محکمہ شاہرات کو سڑک بحالی میں مشکلات کا سامنا رہا پٹہکہ تک سڑک بحال ہونے کے بعد مسافروں نے سکھ کا سانس لیا،