مانسہرہ میں بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی وجہ سے شہری پریشان حال ہیں۔
ذرائع کے مطابق 132 کے وی گریڈ اسٹیشن کی باس بار ٹوٹ گئی ہے۔باس بار (مین لائن) کے ٹوٹنے سے گریڈ اسٹیشن سے منسلک تمام فیڈرز پر بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کے بحال ہونے میں مزید کئی گھنٹوں کا وقت لگے گا۔یاد رہے کہ گرڈ اسٹیشن میں ہیوی فالٹ رات کو ایک بجے کے قریب پیش آیا ہے۔