بالاکوٹ کے علاقے گھنول میں اتوار کی صبح بھاری مٹی کے تودے گرنے سے مانسہرہ ناران جلکھڈ روڈ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا جس سے سینکڑوں گاڑیاں اور مسافر پھنس گئے۔
"میں مانسہرہ سے وادی کاغان جا رہا تھا لیکن بھاری مٹی کے تودے گرنے سے ہر قسم کی ٹریفک بند ہو گئی، جس سے سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں،” ایک تاجر علی اصغر نے موقع پر موجود صحافیوں کو بتایا۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے)نے تمام سیاحوں اور مقامی افراد کو اطلاع دی ہے کہ مانسہرہ ناران جلکھڈ روڈ گھنول کے مقام پر لینڈ سلائیڈ کی وجہ سے بند ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ این ایچ اے سڑک کو کھولنے کا ذمہ دار ہے اور اس سے روڈ کلیئرنس کی درخواست کی گئی ہے،کے ڈی اے سڑک کو جلد کھولنے اور سڑک پر پھنسے ہوئے سیاحوں اور مقامی لوگوں کی سہولت کے لئے اپنی پوری کوشش کر رہی ہے