آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا، جہاں ایکم گھر سے بچی کو اٹھا کرلے گیا ، کئی گھنٹے تلاش کرنے کے بعد بچی کی لاش مل گئی ۔
مظفرآباد: ہٹیاں بالا پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوا گھر کےصحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لےگیا اور بعد ازاں کئی گھنٹے بعد بچی کی لاش برآمد ہو گئی ۔
پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔
مقامی پولیس کا مزید بتانا تھا کہ بعدازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی ۔