مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا تباہ ہونے جا رہا ہے۔
پشاور میں مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے، عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔رہنما مسلم لیگ ن کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا تباہ ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین گنڈا پور نے خواب میں ٹرین چلائی ہو گی۔ن لیگی رہنما کا مزید کہنا ہے کہ خیبر پختون خوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی کے میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔