Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    کھیل

    لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے ہراکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    اگست 30, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا،وزارت خزانہ کی تصدیق

    اگست 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اگست 31, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»خیبر پختونخوا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق
    خاص خبریں جولائی 20, 2026

    خیبر پختونخوا میں بارشوں سے سیلابی صورتحال، مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

    جولائی 20, 20263 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    پشاور: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز بارشوں سے برساتی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی.

    آسمانی بجلی گرنے اور حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

    پشاور اور گردونواح میں بادل خوب برسے جس کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔

    نوشہرہ کینٹ اور ملحقہ علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔

    خیبرپختون خوا میں حالیہ بارشوں کے باعث برساتی نالوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی۔

    باچا گل گھڑی، پلوسئی خواڑ، ریگی کے برساتی نالے میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا۔

    خراب موسمی صورتحال کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    رستم کے علاقے عرفان نگر میں آسمانی بجلی گرنے سے گھر کے ایک کمرے کی چھت منہدم ہوگئی۔

    جس کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر دو کمسن بچے جاں بحق ہوگئے جبکہ ماں اور ایک بیٹی شدید زخمی ہوگئیں۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 سالہ محمد حسین اور 1 سالہ زنیرہ شامل ہیں۔

    زخمیوں میں محمد طاہر کی اہلیہ اور ان کی 14 سالہ بیٹی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ایم ایم سی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    لنڈی کوتل کے علاقے گور گوری میں سیلابی ریلے میں ایک موٹر کار اورایک وین بہہ گئیں، ڈوبنے والے تین افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر بالا و زیریں، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ اور کوہستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے۔

    اسی طرح بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، باجوڑ، مہمند، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرک، ہنگو، لکی مروت اور بنوں میں بھی کہیں کہیں بارش متوقع ہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرم، اورکزئی اور شمالی و جنوبی وزیرستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بالائی علاقوں کے حساس مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

    پشاور، نوشہرہ، چارسدہ، مردان اور صوابی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔

    اس دوران تیز ہواؤں اور آسمانی بجلی سے کمزور ڈھانچوں جیسے سولر پینلز، بجلی کے کھمبے اور بل بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالاکوٹ میں 42 ملی میٹر، کاکول میں 36 ملی میٹر اور پاراچنار میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت ڈیرہ اسماعیل خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ، پشاور میں 41، پٹن اور دروش چترال میں 40، چترال لوئر میں 38، تیمرگرہ میں 39، کالام میں 29 اور مالم جبہ میں 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    آسمانی بجلی بارش کی پیش گوئی پشاور بارش پشاور نیوز خیبرپختونخوا موسم خیبرپختونخوا میں بارش ریسکیو 1122 سیلابی صورتحال لنڈی کوتل لینڈ سلائیڈنگ محکمہ موسمیات موسلادھار بارش
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleایم ایل ون اور تھر کول ریلوے پر پیش رفت کا جائزہ: وزیراعظم کی ریلوے منصوبے تیز کرنے کی ہدایت
    Next Article واہاں شاہ ریلوے سٹیشن کے مال گاڑی حادثہ، ٹریک کی بحالی کا کام دوبارہ شروع
    Saqib Butt
    • Website

    Related Posts

    پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا،وزارت خزانہ کی تصدیق

    اگست 30, 2026

    پمز سانحہ، وزیراعظم نے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی

    اگست 29, 2026

    سندھ محکمہ صحت میں چھٹیوں کا نظام آن لائن، 31 اگست سے نیا طریقہ نافذ

    اگست 29, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    کھیل

    لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے ہراکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    اگست 30, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا،وزارت خزانہ کی تصدیق

    اگست 30, 2026
    خاص خبریں

    پمز سانحہ، وزیراعظم نے ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت 8 افرادکو فوری معطل کرنے اور ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی ہدایت کردی

    اگست 29, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اگست 25, 2026

    دیامر کی نیاٹ ویلی میں گلیشیئر میں خطرناک دراڑیں، مقامی آبادی کو خطرہ

    خاص خبریں

    دیامر: گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی نیاٹ ویلی کے علاقے کرلیوگاہ میں گلیشیئر میں…

    پنجاب

    راولپنڈی میں گاڑی سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد، 3 ملزمان گرفتار

    اگست 20, 2026
    خاص خبریں

    خیبرپختونخوا میں رواں سال ڈینگی کے 478 کیسز کی تصدیق، پشاور سب سے زیادہ متاثر

    اگست 29, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    کھیل

    لارڈز ٹیسٹ، انگلینڈ نے پاکستان کو 194 رنز سے ہراکر سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی

    اگست 30, 2026
    بین الاقوامی

    پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ کے درمیان مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد پہلا اجلاس کل استنبول میں ہوگا

    اگست 30, 2026
    خاص خبریں

    پاکستان نے 1200 ارب روپے کا قرض مقررہ مدت سے پہلے ادا کردیا،وزارت خزانہ کی تصدیق

    اگست 30, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.