پشاور: خیبرپختونخوا کی نئی صوبائی حکومت ملاوٹ مافیا کے خلاف متحرک ہو گئی۔
فوڈ اتھارٹی نے متعدد مقامات پر چھاپے مارے۔
گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر برائے خوراک کفایت اللہ کی ہدایات پر ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں کی گئیں۔
پشاور میں مسافر بس سے ایک ہزار 500 کلوگرام خراب گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا گیا، ملزمان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔
بونیر میں 2 ہزار 550 کلوگرام جعلی شہد اور ایک ہزار 300 کلوگرام چینی اور دیگر سامان برآمد کر کے یونٹ سیل کر دیا گیا۔
بونیر میں ایک اور کارروائی کے دوران مضر صحت مشروبات کی 288 بوتلیں سرکاری تحویل میں لے لی گئیں۔
ہری پور میں ناقص پاپڑ بنانے والے یونٹ کو جرمانہ کیا گیا، 250 لیٹر غیر معیاری تیل بھی ضبط کر کے تلف کر دیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا کے مشیر خوراک کفایت اللہ کے مطابق عوام کو محفوظ اور معیاری خوراک کی فراہمی حکومت کی اوّلین ترجیح ہے۔


