شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم مختلف مقامات پر بند ہو گئی جس کے نتیجے میں گلگت بلتستان اور اسلام آباد آنے اور جانے والے سیکڑوں مسافرپھنس گئے۔
خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے شمالی علاقہ جات میں برفباری اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے علاقے میں نظام زندگی مفلوج ہو گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق قراقرم ہائی وے داسو اور دیامر کے درمیان 2 مختلف مقامات پر بند ہوئی ہے ، سڑک کو کھولنے کے لیے کام جاری ہے۔
ترجمان دیامر پولیس کا کہنا ہے کہ بالائی کوہستان کے علاقے لوتر میں اب بھی سڑک بند ہے تاہم بھاشا سے رائے کوٹ سیکشن کو کھول دیا گیا ہے جو گزشتہ رات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئی تھی۔