ملک بھر میں رمضان المبارک کا آخری جمعہ آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے.
نماز جمعہ کے دوران پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے اتحاد کے لیے خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔ .علماء کرام اور ائمہ کرام اپنے خطبات میں ماہ صیام اور جمعۃ الوداع کی اہمیت پر روشنی ڈالیں گے۔دوسری جانب فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے جمعہ کو عالمی یوم القدس بھی منایا جا رہا ہے۔