Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    امن

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026
    اسلام آباد

    ‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات پر بات چیت

    اپریل 9, 2026
    اسلام آباد

    ‎غیر ملکی وفود کی آمد، وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی ہائی الرٹ

    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اپریل 9, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»اسرائیل کی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
    بین الاقوامی اکتوبر 10, 2025

    اسرائیل کی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 20252 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Israeli cabinet approves Gaza ceasefire deal
    منصوبے کی منظوری کے ساتھ ہی غزہ میں جنگ بندی اب مؤثر ہو گئی ہے ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    تل ابیب: اسرائیل کی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی، منصوبے کی منظوری کے ساتھ ہی جنگ بندی اب مؤثر ہو گئی ہے، کابینہ کے بیشتر وزرا نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا ۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ امن منصوبے کی منظوری سے متعلق کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزرا کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے بھی شرکت کی ۔

    اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے، منصوبے کی منظوری کے ساتھ ہی جنگ بندی اب مؤثر ہو گئی ہے، کابینہ کے بیشتر وزرا نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا ۔

    معاہدے کے تحت تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور اسرائیلی فوج کے جزوی انخلا کے بدلے مغویوں کو آزاد کیا جائے گا ۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج اب غزہ کی پٹی کے اندر نئی پوزیشنز پر منتقل ہوگی تاہم علاقے کے تقریباً 53 فیصد حصے پر کنٹرول برقرار رکھے گی جس کے بعد 72 گھنٹوں کا وقت دیا جائے گا، اس دوران حماس تمام مغویوں کو رہا کرے گی ۔

    یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے پہلے مرحلے کا حصہ ہے، ادھر امریکی حکام نے بتایا کہ غزہ میں مشترکہ ٹاسک فورس کے تحت 200 اہلکار تعینات ہوں گے، غزہ کی مشترکہ فورس میں مصر اور قطر کے فوجی شامل ہوں گے جبکہ غزہ میں کوئی امریکی فوجی نہیں جائے گا ۔

    فلسطینی صدر محمود عباس نے بھی اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ جنگ بندی کے بعد امن، سلامتی اور استحکام برقرار رہنے کی امید ہے، آج کا دن تاریخی ہے، غزہ، مغربی کنارے میں خونریزی ختم ہو گئی ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleاورکزئی: پاک فوج کے افسران اور جوانوں پر حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک
    Next Article افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    ٹرمپ کی معاہدے پر عمل نہ ہونے کی صورت میں ایران کے خلاف مزید سخت کارروائی کی دھمکی

    اپریل 9, 2026

    ایران کا آبنائے ہرمز کی جزوی بندش کا اعلان، سمندری سلامتی پر خدشات بڑھ گئے

    اپریل 9, 2026

    پاکستان امن کیلئے اہم کردار ادا کرنے کو تیار، اسلام آباد میں امریکہ ایران مذاکرات کل ہو رہے ہیں

    اپریل 9, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    امن

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026
    اسلام آباد

    ‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات پر بات چیت

    اپریل 9, 2026
    اسلام آباد

    ‎غیر ملکی وفود کی آمد، وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی ہائی الرٹ

    اپریل 9, 2026
    پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ملتان میں ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

    اپریل 9, 2026
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 4, 2026

    جنگ ایران سے، قیمت خلیج سے: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    بلاگ

    ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی کو سلامتی کی حکمتِ عملی کہنا حقیقت کو دھندلا دینا…

    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    بلاگ

    قتل کی پارلیمانی منظوری: ڈاکٹر حمیرا عنبرین

    اپریل 3, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    خاص خبریں

    ایبٹ آباد میں لاپتہ لیڈی ڈاکٹر وردہ کی لاش چار دن بعد برآمد، ڈاکٹروں کا احتجاج

    دسمبر 8, 2025
    مقبول خبریں
    امن

    بلاول بھٹو زرداری کا وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلیفون، امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

    اپریل 9, 2026
    اسلام آباد

    ‎وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر کی ملاقات، اسلام آباد مذاکرات کے انتظامات پر بات چیت

    اپریل 9, 2026
    اسلام آباد

    ‎غیر ملکی وفود کی آمد، وفاقی دارالحکومت کی سکیورٹی ہائی الرٹ

    اپریل 9, 2026

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2026. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.