پاکستانی کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کے دو ریکارڈ کو توڑ کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔
ذرائع کے مطابق عرفان محسود نےاپنے پاؤں کے انگوٹھے سے 40 پاؤنڈ وزن 3 منٹ 20 سیکنڈ تک اٹھاکر اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔اس سے قبل اٹلی کے مارسیلو نے بھی اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرتےہوئے 40پاؤنڈ وزن ایک منٹ 32 سیکنڈز تک اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔
جبکہ اب پاکستان کے مارشل آرٹس کھلاڑی عرفان محسود نے پاؤں کے انگوٹھے سے 70 کلو کا وزن اٹھا کرنیا عالمی ریکارڈ بنا لیا ہے۔جبکہ اس سے پہلے اٹلی کےمارسیلو نے پاؤں کے انگوٹھے سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھا۔یاد رہے کہ عرفان محسودپاکستان کے وہ پہلے مارشل آرٹس کھلاڑی ہیں جنہوں نے 8سال میں 100 گنیز ورلڈ ریکارڈز بنائےہیں، گنیز آف ورلڈ ریکارڈ انتظامیہ نے بھی ریکارڈ کا تصدیقی سرٹیفکیٹ جاری کردیا ہےـ