سکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن ۔دوران آپریشن 8دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد ہائی ویلیو دہشتگرد کمانڈر سحر جانان سمیت 8دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد 16مارچ کو میر علی میں سکیورٹی فورسز کی چوکی پر دہشتگردانہ حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشتگرد کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہی