پندرہ اگست کے یوم سیاہ کے حوالے سے حریت رہنما یاسین ملک کی بیوی مشعال ملک نے کہا ہے کہ 78 سال سے کشمیریوں کا آزاد ہونے کا حق چھینننے والے بھارت کو آزادی کا جشن منانے کا کوئی بھی حق نہیں ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے بھارت کی یوم آزادی کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان اپنے78ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا ہے جبکہ ہندوستان نے78 سالوں سے کشمیریوں کا حق آزادی چھینا کررکھا ہوا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں پوری کشمیری قوم کی نسل کشی کی جارہی ہے اور اس کے ساتھ ہی ان کو ظلم وستم کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔
حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کے مطابق میرے شوہر یاسین ملک بھی اس وقت تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں ہیں،ہم سب کشمیروں کو آزادی کے ساتھ رہنے کا حق دیا جائے،5اگست کے بعد سے ہی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم میں اضافہ ہوا ہے۔
یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی طرف سے جاری کردہ ویڈیو پیغام کے مطابق بھارت نے ایک پوری قوم کے آزادی ہونے کا حق سلب کرکے رکھا ہوا ہے،اس لئے عالمی برادری سے اپیل کرتی ہوں ہے کہ بھارت پر سخت دفاعی اور معاشی پابندیاں عائد کی جائے۔