ماہ رمضان میں ملک بھر میں مہنگائی کا راج برقرار، آٹا، چینی، گھی اور فروٹ کی قیتوں کو پر لگ گئے۔ ذرائع کے مطابق کاروباری طبقہ ماہ صیام میں ثواب کی بجائے پیسے کمانے میں لگ گیا۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ماہ صیام کے جاری پہلے عشرے کے دوران سبزی، دالیں، گوشت اور پھل سب کچھ ہی مہنگا ہوگیا۔ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بھی عوام خوار ہونے لگے۔ذرائع کے مطابق پیاز 200روپے، ٹماٹر 150روپے، ادرک اور لہسن 600روپے کلو جبکہ کیلا اور امرود 190اور خربوزہ 200روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔ ملتان، اسلام آباد اور کراچی سمیت پشاور میں بھی مہنگائی کےہاتھوں عوام رل گئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیاز کی قیمت 300 روپے جبکہ ٹماٹر نے بھِ سنچری مکمل کر لی، کوئٹہ میں گوشت اور سبزیوں کی قیمتوں کو پر لگ گئَے اور ان کی اونچی اڑان کے باعث عوام رل گئے۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں مہنگائی کی وجہ سے نہ صرف غریب طبقہ بلکہ متوسط طبقہ بھی شدید پریشانی کا شکار ہے