وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر صدارت ڈویژنل انتظامیہ ہزارہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں علی امین گنڈاپور نے ہدایت کی کہ ہزارہ ڈویژن میں غیر قانونی مائننگ کیخلاف کارروائیاں کی جائیں،غیر قانونی کرش پلانٹس فی الفور بند کئے جائیں۔
مائننگ لیز جائزہ لینے کیلئےتمام لیزز کا ڈیٹا صوبائی حکومت کو پیش کیا جائے، اس کے علاوہ سیاحت کے فروغ کیلئےنئے سیاحتی مقامات کو ڈیویلپ کرنے کے پی سی ونز تیار کئے جائیں۔
جاری ترقیاتی کاموں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں، ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔