راولپنڈی: مسلم لیگ ن ضلع راولپنڈی کی سیکریٹری اطلاعات ملیحہ حسین نے قیادت کو دھمکی دی ہے کہ خواتین کی مخصوص نشستوں میں انکا نام شامل نہ کئے جانے پر خود سوزی کر لوں گی۔ تفصیل کے مطابق ملیحہ حسین نے نواز شریف، شہباز شریف اور مریم نواز کے نام ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پارٹی قائد ئین نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز اور احسن اقبال کی عدالت میں پشیوں پر عدالت جاتی رہی ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے لئے دن رات کام کیا اور صلہ میں کچھ نہیں ملا۔ افسوس ہے جو محنت کا پھل ملنا چاہے وہ نہیں ملا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی رہنما پانچ پانچ بار راولپنڈی سے ایم این اے بن چکے ہیں۔یہ لوگ کبھی کسی کے کام نہیں آئے ہیں۔افسوس سے کہتی ہوں پارلیمنٹ کے سامنے زندگی کا خاتمہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملیحہ حسین نے کہا میں ایک سیاسی ورکر ہوں۔میری موت کی ذمہ داری نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، نزہت صادق اور طاہرہ اورنگزیب پر ہوگی۔