ہزارہ پولیس نے منشیات کے خاتمہ کے لئے 2023ء میں کی گئی کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی ہے۔
”ڈرگ فری ہزارہ“ مہم جو کے ہزارہ پولیس سال 2023ء میں جاری کی تھی تاکہ منشیات فروشوں کے بڑے نیٹ ورک کے خلاف کارورائیاں جاری رکھیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ہزارہ پولیس نے سال 2023ء میں امتناع منشیات ایکٹ کے تحت ہزارہ کے آٹھوں اضلاع میں 3268مقدمات کا اندراج کیا۔
تفصیلات کے مطابق 3268منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار منشیات فروشوں سے 3590کلوچرس برآمد،142کلو گرام آئس برآمد، 462کلو گرام ہیروئن برآمداور 16553لیٹر شراب برآمدکرکے منشیات فروشوں کو پابند سلاسل کیا گیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ محمد اعجاز خان نے اس حوالے سے کہا کہ ہزارہ پولیس 2024میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف اپنی کارروائیاں جاری رکھے گی اور ہزارہ کو منشیات سے پاک کرنے کیلئے ہرممکنہ اقدامات اٹھا ئے جارہے
پولیس کی جانب سے عوام کو بھی یہی پیغام دیا گیا ہے کہ وہ ایسے نیٹ ورک اور لوگوں کے بارے میں پولیس کو ضرور اطلاع دیں تاکہ انے والی نسلوں کو منشیات جیسی لعنت سے بچایا جاسکے۔ منشیات فروشوں کے خلاف ڈی آئی جی ہزارہ کے آفیشل شکایات نمبر 03461119650 پر بذریعہ میسج یا ویٹس ایپ کرکے بھی اطلاع دی جاسکتی ہے۔ اطلاع دینے والا کا نام و نمبر راز میں رکھا جائے گا۔