ہری پور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 کلو 848 گرام چرس برآمد کر لی ہے، ملزم کا نام فیصل ولد مصری خان ہے جسےتھانہ سرائے صالح پولیس نے ایک کارروائی کے دوران گرفتار کیا۔
مطابق ڈی پی او فرحان خان کی ہدایت پر منشیات سے پاک ہری پور مہم کامیابی سے جاری ہے۔
ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔