ہری پور یونیورسٹی کے طلباء نے خانپور ڈیم پر صفائی مہم کا آغاز کر دیا.یونیورسٹی کی جانب سے ڈیم سائٹ پر کچرے کے ڈبے بھی نصب کئے گئے۔
یونیورسٹی ترجمان کے مطابق مہم کا مقصد خانپور ڈیم اور اس کے اردگرد بڑھتی ہوئی آلودگی کو دور کرنا اور ماحول کو صاف کرنا تھا، علاقہ کی صفائی اور قدرتی خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے طلباءکی پرجوش شرکت دیکھنے میں آئی۔ ہری پور یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے خانپور ڈیم کی صفائی مہم میں طلباء کی مثالی کوششوں کو سراہا۔ وائس چانسلر کا کہنا تھا کہ ہری پور یونیورسٹی کی جانب سے ماحولیاتی مسائل کے حل کی کوشش قابلِ تعریف ہے اور دیگر تعلیمی اداروں کے لئے ایک قابل تقلید مثال ہے۔