گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری،شاہراہ سکردو میں اونچے درجے کا سیلاب، مین استک پل، دکانیں اور ہوٹلز زیر آب آگئے، شاہراہ سکردو آمد و رفت کیلئے بند ، 21 جولائی سے اب تک 25 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ،اس دوران 550 سے زائد گھر بھی تباہ ہو چکے ہیں ۔
گلگت (ندیم خان) گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں کئی روز بعد بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے، شاہراہ سکردو پر سیلاب آنے سے کئی دکانیں او ہوٹلوں کو نقصان پہنچا ہے ۔
گلگت روڈ کی بندش سے سینکڑوں مسافر اور سیاح دونوں اطراف میں پھنس کر رہ گئے،حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں جانی و مالی نقصان بھاری نقصانات ہوئے ہیں ۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں 21 جولائی سے اب تک 25 افراد لقمہ اجل بن گئے، 550 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہوئے ہیں ۔
سیالب سے رابطہ سڑکیں، پل، سکول اور سرکاری املاک سمیت کھڑی فصلیں تباہ ہونے کے ساتھ زمین کے کٹاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔
پاک چین سر کو ملانے والی شاہراہ ششپر گلیشئر سے آنے والی سیلاب سے حسن آباد ہنزہ کے مقام پر تباہ ہوئی ہے، حسن آباد کے مقام پر لوگوں نے نقل مکانی کرتے ہوئے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کیا یے ۔
محکمہ موسمیات نے گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے جس سے مذید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے ۔
مسافراو سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کو بارشوں کے دوران سفر نہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں،نشیبی علاقوں میں آباد لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے ۔
دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ مقامی لوگوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی اپیل کی ہے ۔