گلگت: وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کے بیٹے شیر اعظم نے پارک لنک روڈ کشروٹ میں سرکاری گاڑی (GLT G 478) پر سیمنٹ لوڈ کروایا، جب ایک عام شہری نے اس عمل کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو شیر اعظم غصے میں آگئے اور شہری پر برس پڑے ۔
واقعے کے دوران موجود ایک پولیس اہلکار نے جھگڑا روکنے کی کوشش کی، لیکن شیر اعظم نے مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی وردی پھاڑ دی ۔
گلگت بلتستان یوتھ آرگنائزیشن نے اسے نہ صرف ایک اہلکار کی توہین بلکہ پوری گلگت بلتستان پولیس کی وردی کی بے عزتی قرار دیا ہے ۔
گلگت بلتستان یوتھ آرگنائزیشن نے متعلقہ اداروں اور انتظامیہ سے فوری طور پر اس واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔
تنظیم نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس معاملے پر بروقت ایکشن نہ لیا گیا تو حالات و واقعات کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ اور متعلقہ اداروں پر عائد ہوگی ۔