گلگت بلتستان اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کے دوران حکومتی رکن فضل رحیم نے اپوزیشن رہنما نواز خان کوچپل مارنے کی کوشش کی تاہم نواز خان محفوظ رہے ۔
گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی کا شکار ہوگیا، اجلاس میں لینڈ ریفارمز بل پر بحث اور حکومتی اتحادی رکن امجد حسین کی تقریر کے دوران نواز خان کے اعتراض پر جھگڑا ہوا تھا ۔
اس دوران حکومتی رکن فضل رحیم نے اپوزیشن رہنما نواز خان کوچپل مارنے کی کوشش کی تاہم چپل نواز خان کو نہیں لگی ۔
بعد ازاں اسمبلی کے اراکین نے دونوں رہنماؤں کے درمیان بیچ بچاؤ کرکے معاملہ سنبھالا ۔