گلگت بلتستان کی وادی نلتر میں سیلاب نے تباہی مچادی، نلتر ایکسپریس وے کا بڑا حصہ پانی میں بہہ گیا، زمینی رابطہ منقطع ہونے سے بڑی تعداد میں سیاح نلتر میں پھنس گئے ۔
گلگت: ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق سیلاب کے نتیجے میں نلتر میں واقع 3 بجلی گھروں کو بند کردیا گیا، بجلی گھر بند کرنے کے نتیجے میں شہر میں بجلی کی سپلائی پھر سے معطل ہوگئی ۔
فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ گووچ نالے میں بھی سیلابی ریلے کے باعث دریا ہنزہ نگر کا رخ گورو جگلوٹ کی طرف ہوگیا، جگلوٹ گورو میں دریا کا پانی نشیبی علاقوں کے متعدد گھروں اور ہوٹلوں میں داخل ہو گیا ہے ۔
فیض اللہ فراق نے بتایا کہ نلتر ایکپریس وے کی بحالی کے لیے حکومت نے متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی ہے، تباہ شدہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں تیز کر دی گئی ہیں ۔