پاکستان کے بارہویں اور ملکی تاریخ کے سب سے بڑے عام انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔ مختلف شہروں میں فورسز پر حملوں کے نتیجے میں کئی اہلکار شہید جبکہ پولنگ سٹیشنز پر حریف جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان لڑائی، جھگڑے کے واقعات میں متعدد افراد زخمی۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے گرہ اسلم میں پولیس وین پر دستی بم کا حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار شہید اور3 زخمی ہو گئے
ادھر بلوچستان کے علاقے خاران میں بھی لیویز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار جاں بحق اور 2 افراد ذخمی ہو گئے
اسکے علاوہ پنجاب میں گوجرنوالہ، چکوال اور صادق آباد میں مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران 10 افراد زخمی ہوئے جبکہ خیبر پختونخوا کے علاقے لکی مروت میں دو سیاسی جماعتوں کے کارکنوں میں جھگڑے کے دوران دو افراد جبکہ بلوچستان کے علاقے نصیر آباد میں بھی جھگڑے کے دوران 3 افراد زخمی ہوئے۔