سابق ایرانی صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بیٹی اور سابق رکن اسمبلی فائزہ ہاشمی رفسنجانی کو 2 سال بعد جیل سے رہائی مل گئی۔
فائزہ ہاشمی کو 2022 میں پولیس حراست میں نوجوان لڑکی مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں کی حمایت پر گرفتار کیا گیا تھا۔
فائزہ ہاشمی کو ایران میں فسادات کو ہوا دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا تاہم کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا تھا۔
جس کے بعد فائزہ ہاشمی کو آج جیل سے رہا کردیا گیا، جیل سے باہر ان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیم کے کارکنان کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔