اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہو چکی ہیں، جس کے بعد آج رات سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات اور گر دو نواح میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ چترال، دیر، سوات اور ملاکنڈ میں بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ۔
اس دوران کشمیر، گلگت بلتستان، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، لاہور، فیصل آباد میں گرج چمک کے ساتھ بادل برسیں گے ۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز سب سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی 10 اور اسکردو میں منفی 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔