پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رمضان المبارک کے دوران مہنگائی کے خلاف ایک شاندار اقدام اُٹھاتے ہوئے صوبے میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں تاریخی کمی کر دی۔ پہلی مرتبہ پنجاب میں رمضان کے دوران نرخ 50 فیصد سے زائد کم دیکھے گئے، جس سے عوام کو فوری ریلیف ملا۔
رمضان نگہبان بازاروں کے تحت صرف 5 دن میں سوا 35 لاکھ سے زائد خریداروں نے مارکیٹوں کا رخ کیا، اور 21 لاکھ ٹن اشیاء عوام تک پہنچیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے خود لاجسٹک اور مانیٹرنگ کا انتظام یقینی بنایا، جس سے عوام کے 3 کروڑ روپے صرف 120 گھنٹوں میں بچائے گئے۔
رمضان بازاروں میں پیاز، لہسن، ادرک اور دیگر ضروری اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی آئی، جبکہ پنجاب میں سبزیاں اور پھل سستے دستیاب ہوئے۔ مری میں پہلی بار راولپنڈی ڈی سی ریٹ سے بھی کم نرخ پر اشیاء دستیاب ہوئیں۔
صوبہ بھر میں فلو ملوں کی طرف سے 1549 سیل پوائنٹ قائم کیے گئے، جہاں 10 کلو آٹے کے بیگ رعایتی نرخ 850 روپے پر فروخت ہوئے۔ نگہبان رمضان دسترخوان پر صوبے بھر کے 4 لاکھ 62 ہزار روزہ داروں کو افطاری فراہم کی گئی، جس میں چکن پلاؤ، سموسے، پکوڑے، فروٹ، پانی اور کھجوریں شامل تھیں۔
صوبہ بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پیرا اور دیگر ٹیمیں متحرک رہیں، 3 لاکھ 38 ہزار چھاپے مارے گئے، 313 ایف آئی آر درج کی گئیں اور 2870 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ریٹ لسٹ نہ لگانے پر 1965 اور اوورچارجنگ پر 24,600 افراد پر پونے چار کروڑ روپے جرمانے عائد کیے گئے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عوام سے اپیل کی کہ ریٹ لسٹ نہ لگانے والے گراں فروشوں کا معاشی بائیکاٹ کریں اور کہا کہ پنجاب میں اب نہ صرف لاہور بلکہ پورے صوبے میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے یکساں معیار کے تحت نافذ کیے جا رہے ہیں۔
پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمضان المبارک میں اشیائے صرف کے نرخ میں 50 فیصد سے زائد کمی
Updated:2 Mins Read
Previous Articleپنجاب پیف ٹیک (PIFTAC) قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا


