مظفرآباد: قانون ساز اسمبلی آزاد جموں کشمیر کی مالیاتی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ ایک عرصے سے نہ بلایا جا سکا۔ اجلاس نہ بلانے کی وجہ سے قانون ساز اسمبلی کے ملازمین شدید اضطراب کا شکار ہو کر رہ گئے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین مالیاتی کمیٹی سمیت ممبران مالیاتی کمیٹی میں بھی چپ سادھ لی۔ مالیاتی کمیٹی قانون ساز اسمبلی کا اجلاس منعقد نہ کرنے کی وجہ سے قانون ساز اسمبلی کہ ملازمین شدید مخمصے کا شکار ہو کر اپنے فرائض منصبی ادا کرنے سے قاصر ہیں.
اس وقت مالیاتی کمیٹی قانون ساز اسمبلی میں سپیکر اسمبلی چیئرمین جبکہ ممبران میں میاں عبدالوحید، ڈپٹی سپیکر چوہدری ریاض احمد، وزیر خزانہ عبدالماجد خان، رفیق نئیر شامل ہیں۔ متعلقہ حکام سے جب رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین اور ممبران مالیاتی کمیٹی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے اجلاس نہیں بلایا جا سکا حالانکہ گزشتہ کئی ایک قانون ساز اسمبلی کے اجلاس منعقد ہو چکے ہیں، جن میں یہ تمام لوگ موجود ہوتے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق مالیاتی کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے کے پیچھے کیا راز ہے اس پر سے جلد پردہ اٹھایا جائے گا مگر سیکرٹری قانون ساز اسمبلی کی جانب سے ایک لمبا عرصہ گزر جانے کے باوجود مالیاتی کمیٹی کا اجلاس نہ بلانے پر نہ صرف ملازمین قانون ساز اسمبلی بلکہ دیگر اہل فکر لوگوں میں بھی چہہ مگوئیاں جاری ہیں۔