Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وفاقی کابینہ نے پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

    اکتوبر 9, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: امیر اہلسنت و الجماعت کے قافلے اور جسٹس عنایت الرحمن کی گاڑی پر حملے کے سہولت کار گرفتار

    اکتوبر 9, 2025
    فیچرڈ

    علی امین گنڈا پور نے دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول سے انکار کرديا

    اکتوبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    اکتوبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»خاص خبریں»وفاقی کابینہ نے پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کردی
    خاص خبریں اکتوبر 9, 2025

    وفاقی کابینہ نے پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

    اکتوبر 9, 20253 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Federal Cabinet ratifies Pak-Saudi Arabia bilateral strategic defense agreement
    وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی اسٹریٹجک دفاعی معاہدے اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ، دوسری جانب اجلاس کے شرکا سے اپنے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شہدا نے اپنے خون سے لکیر کھینچ دی ہے، اب فیصلے کا وقت آچکا ہے، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں ۔

    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کو اپنے سعودی عرب، قطر، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اور ملائیشیا کے سرکاری دوروں کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ۔

    دوران اجلاس وفاقی کابینہ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی۔اس موقع پر کابینہ اراکین نے پاکستان اور سعودی عرب کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔

    وفاقی کابینہ نے وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی سفارش پر محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 15 ناقابل پرواز ہوائی جہازوں (8 سیسنا اور 7 فلیچر) کو تعلیمی، یادگاری یا نمائش کے مقاصد کے لیے مختلف اداروں کو عطیہ کرنے کی منظوری دے دی ۔

    دوسری جانب اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں سپہ سالار کے ساتھ شہید کی نمازہ جنازہ میں شریک ہوا، لیفٹیننٹ کرنل جنید شہید نے بہادری اور شجاعت کی تاریخ رقم کی، انہوں نے فتنۃالخوارج کے 19 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ۔

    انہوں نے کہا کہ آج صبح شہید میجر سبطین حیدر کی نماز جنازہ میں شرکت کی، شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات میں ان کا جذبہ لائق تحسین تھا، شہداء کے اہل خانہ نے کہا ملک کی خاطر ہر قربانی دیں گے ۔

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یہ دوست نما دشمن خوارج افغانستان سے آکر دہشت گردی کرتے ہیں، جس ملک نے ان کو عزت دی اس کے خلاف دشمنی کر رہے ہیں ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ شہدا نے اپنے خون سے لکیر کھینچ دی، اب فیصلے کا وقت آچکا ہے، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں ۔

    انہوں نے کہا کہ اگر دہشت گردی کا سر نہ کُچلا تو سب کی محنت رائیگاں چلی جائے گی، اب وقت آگیا ہے کہ ہم اب مزید انتظار نہیں کرسکتے، آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا ۔

    شہباز شریف نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ 24 کروڑ عوام مکمل طور پر یکسو ہیں کہ ان خوارج کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ کیا جائے ۔

    وزیراعظم نے کہا کہ ٹرمپ نے ملاقات میں کہا کہ غزہ میں فی الفور جنگ بندی ہونی چاہیے اور اس کے لیے میں آپ کی مدد چاہتا ہوں، اور انہوں ( ٹرمپ ) نے کہا کہ میں نے اسرائیل کو متنبہ کردیا ہے مغربی کنارہ کبھی الگ نہیں ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleگلگت: امیر اہلسنت و الجماعت کے قافلے اور جسٹس عنایت الرحمن کی گاڑی پر حملے کے سہولت کار گرفتار
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    علی امین گنڈا پور نے دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول سے انکار کرديا

    اکتوبر 9, 2025

    ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید

    اکتوبر 9, 2025

    علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، سہیل آفریدی نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نامزد

    اکتوبر 8, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    وفاقی کابینہ نے پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

    اکتوبر 9, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: امیر اہلسنت و الجماعت کے قافلے اور جسٹس عنایت الرحمن کی گاڑی پر حملے کے سہولت کار گرفتار

    اکتوبر 9, 2025
    فیچرڈ

    علی امین گنڈا پور نے دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول سے انکار کرديا

    اکتوبر 9, 2025
    فیچرڈ

    ڈی آئی خان:سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک، میجر سبطین حیدر شہید

    اکتوبر 9, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    پوٹھوہار

    واہ کینٹ میں سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ کارروائی، 3 خطرناک مجرمان ہلاک،ایک گرفتار

    اکتوبر 7, 2025
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    وفاقی کابینہ نے پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق کردی

    اکتوبر 9, 2025
    فیچرڈ

    گلگت: امیر اہلسنت و الجماعت کے قافلے اور جسٹس عنایت الرحمن کی گاڑی پر حملے کے سہولت کار گرفتار

    اکتوبر 9, 2025
    فیچرڈ

    علی امین گنڈا پور نے دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول سے انکار کرديا

    اکتوبر 9, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.