موٹر وے ایم 14 پر فتح جنگ کے قریب مسافر بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس بہاولپور سے اسلام آباد جا رہی تھی کہ بس ڈرائیورکی لاپرواہی کی وجہ سے بس حادثے کا شکار ہو گئی۔ اٹک سی پیک فتح انٹرچینج کے قریب بس کا ٹائر پھٹنے سےبس قلابازیاں کھاتی ہوئی دورویرانے میں جاگری جس کے نتیجے میں دس افراد جاں بحق اور 17مسافر زخمی ہوگئے ہیں حادثہ کی اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ اور دیگر امدادی ادارے فوری موقع پرپہنچ گئےاوراس وقت لاشوں اور زخمیوں کوبس کی باڈی کاٹ کرنکالاجارہاہے اور تحصیل ہسپتال فتح جنگ منتقل کاکام جاری ہے. اس آپریشن میں ریسکیو کی آٹھ گاڑیاں مصروف عمل ہیں بدقسمت مسافربس میانوالی سے راولپنڈی جارہی تھی ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔