ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار شہید ہو گئے، دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ،شہید ہونے والوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے ۔
خیبر پختونخوا میں ٹانک کے علاقے گومل میں پولیس کی (بکتر بند گاڑی) پر آئی ڈی بم سے حملہ کیا گیا،یہ دھماکہ ٹانک کے علاقے کوٹ ولی سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، دھماکے کے نتیجے میں پولیس کی بکتربند گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔
کتر بند گاڑی پر حملے میں شہید ہونے والوں میں اسحاق احمد خان (ایس ایچ او تھانہ گومل)، اے ایس آئی شیر اسلم خان، ڈرائیور عبدالمجید، ارشد علی، حضرت علی اور احسان اللہ ڈرائیورشامل ہیں ۔
پولیس نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں ایک راہ گیر بھی شامل ہے، جس کی شناخت نہ ہو سکی ۔


