شدید دھند نے پاکستان کے کئی شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، جس سے پروازوں کا شیڈول شدید متاثر ہے۔دھند کے باعث آج بھی کم از کم 30 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ چار بین الاقوامی پروازوں کو دوسرے ہوائی اڈوں کی طرف موڑ دیا گیا۔
شارجہ سے اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 182 اور جدہ سے پشاور ای آر 852 کو لاہور کی طرف موڑ دیا گیا جبکہ کویت سٹی سے سیالکوٹ جانے والی پرواز پی کے 240 اور شارجہ سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 210 کو بھی دھند کے باعث لاہور میں اتارا گیا۔
اسلام آباد کوئٹہ کی 4 پروازیں پی کے 325، 326 ای آر 540، 541 پی آئی اے کی اسلام آباد گلگت پی کے 601، پی کے 602 اسلام آباد ابوظہبی، پی کے 262 دبئی 233 شارجہ 181 العین 143 کراچی اسلام آباد پی کے 6369 پی کے 370 لاہور مسقط پی ایف 733 دبئی پی کے 236 کی منسوخ کر دی گئیں۔ لاہور سے کوئٹہ پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 322 323 لاہور کراچی پی کے 6313، ای آر 520، 525 کراچی کوئٹہ پی کے 310، 311 ملتان پی کے 330 ،331 منسوخ کی گئیں۔ اسکے علاوہ ملتان شارجہ کے لیے پی آئی اے کی دو پروازیں پی کے 293، 294 کراچی جدہ ای آر 811 پشاور ابوظہبی پی کے 217 منسوخ کردی گئی ہیں۔