الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2024کے لیے 11لاکھ 99ہزار سے زائد کا عملہ تعینات کردیا۔
ذرائع کے مطابق عام انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن نے 5فیصد اضافی انتخابی عملہ تعینات کیا ہے۔ سب سے زیادہ تعداد پنجاب کی ہے ،جہاں 7لاکھ 18ہزار 265 افراد ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 81ہزار 900سے زائد اسٹاف جبکہ سندھ میں 2 لاکھ 42ہزار 400سے زائد عملہ ڈیوٹی دے گا۔ جبکہ بلوچستان میں 57ہزار 300انتخابی عملہ تعینات کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابات 2024میں 96ہزار 971پریذائیڈنگ افسران ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔ پولنگ اسٹیشنز پر 7لاکھ 17ہزار900سے زائد اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران اور 2 لاکھ 92ہزار 737پولنگ افسران بھی تعینات ہونگے۔پولنگ اسٹیشنز پر 92ہزار 353نائب قاصد کی ڈیوٹیز بھی لگائی گئی ہیں۔ ہر پولنگ اسٹیشن پر ایک ایک نائب قاصد تعینات ہوگا۔
خیال رہے کہ الیکشن 2024 لڑنے والے 34 فیصد امیدواران 1990 کا انتخاب بھی لڑ چکے ہیں۔