کوٹلی: میئرمیونسپل کارپوریشن چوہدری محمدتاج اور چیف آفیسر چوہدری راشد محمود کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں شہر کے اندر نالوں کی صفائی کا آغاز کردیاگیا۔گزشتہ روزمیونسپل کارپوریشن کوٹلی کے عملے نے میئر چوہدری محمد تاج اور چیف آفیسر چوہدری راشد محمود کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں شہر بھرمیںنالوں کی صفائی کاکام کیا۔
شعبہ صحت و صفائی کے عملے نے سموسہ چوک ،حسن بازار، بائی پاس روڈ، ہوائی جہاز گراؤنڈوقرب وجوارمیں موجود بڑے نالوں کی صفائی کاعمل جاری رکھا۔ سپیشل ٹاسک فورس کی نگرانی چیف سینٹری انسپکٹر پرویز اختر جلالی اور ہیڈ ذمہ دار محمد حفیظ کر رہے ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر چوہدری راشد محمود نے کہا کہ موسم برسات کے پیش نظر شہر کے چھوٹے بڑے نالوں کی صفائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جو نالوں کی صفائی تک جاری و ساری رہے گا شہری میونسپل کارپوریشن کوٹلی کے عملے کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا کوڑا کرکٹ دائیں بائیں پھینکنے کے بجائے شہر کے اندر ڈسٹ بن میں ڈالیں گلیوں اور ملوں کا کوڑا ہمارے سینٹری ورکر کے حوالے کریں شہری کسی بھی شکایات کی صورت میں مونسپل کارپوریشن کے دفتر میں رابطہ کریں شہریوں کی ہر جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا-