Close Menu
K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارتی حملوں میں 33 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    مئی 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    رابطہ کریں کےٹو ٹی وی
    • صفحہ اول
    • قومی خبریں
    • ہزارہ
    • پوٹھوہار
    • گلگت بلتستان
    • چترال
    • شوبز
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • کےٹو ٹی وی
    KAY2 TV
    K2 Times | کے ٹو ٹائمزK2 Times | کے ٹو ٹائمز
    You are at:Home»بین الاقوامی»امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کامیاب
    بین الاقوامی نومبر 6, 2024

    امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کامیاب

    نومبر 6, 2024Updated:نومبر 6, 20243 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Donald Trump wins American Presidetial Elections
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Email

    امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے، ریپبلکنز کے صدارتی امیدوار ٹرمپ نے مطلوبہ 270 نشستیں حاصل کرلیں۔  امریکی صدارتی انتخابات میں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرلئے ہیں جبکہ ان کے مد مقابل کاملا ہیرس 226 ووٹ حاصل کرسکیں۔

    امریکا کی 7 میں سے 4 سوئنگ ریاستوں میں ٹرمپ کامیابی حاصل چکے ہیں، پینسلوینیا، شمالی کیرولائنا، جارجیا اور وسکانسن میں ٹرمپ کو جیت نصیب ہوئی۔  ڈیموکریٹس حکام کے مطابق صدارتی امیدوار کاملا ہیرس آج خطاب نہیں کریں گی، جبکہ ٹرمپ نے اہم سوئنگ ریاست پینسلوینیا کا میدان بھی مار لیا۔

    ٹرمپ مونٹانا، وائیومنگ، یوٹا، شمالی ڈکوٹا، جنوبی ڈکوٹا میں کامیاب ہوچکے ہیں جبکہ ریاست نیبراسکا، کنساس، اوکلاہوما، ٹیکساس میں بھی ٹرمپ کو کامیابی نصیب ہوچکی ہے۔ ٹرمپ آئیووا، میسیوری، آرکنساس، لیوزانا، انڈیانا، کنٹیکی، ٹینیسی، مسیسپی، اوہائیو، الاباما، فلوریڈا، مغربی ورجینیا، جنوبی کیرولینا میں بھی کامیاب ہوچکے ہیں۔

    فاکس نیوز کے مطابق 270 الیکٹورل ووٹ کا نمبر پورا کرنے کیلئے سوئنگ ریاستوں کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے جہاں سے سابق صدر کامیابی حاصل کرنے کامیاب ہوچکے ہیں۔

    الیکشن کے دوران تناؤ کے پیش نظر سیکورٹی کے انتہائی اقدامات کئے گئے ہیں، جبکہ واشنگٹن ڈی سی کی گلیوں میں سیکورٹی اہلکار موجود ہیں، وائٹ ہاؤس کے ارد گرد8فٹ اونچی لوہے کی باڑ کھڑی کردی گئی ہیں۔

    امریکی صدر کا انتخاب کیسے ہوتا ہے؟

    امریکا میں ہر چار سال بعد نومبر کے پہلے منگل کو عوام اپنا نیا صدر منتخب کرتی ہے، جس کے بعد جیتنے والا امیدوار آئندہ چار سال کیلئے وائٹ ہاؤس کا مکین بن جاتا ہے۔ امریکا کی تاریخ میں زیادہ دو بڑی سیاسی جماعتوں رپبلکن اور ڈیموکریٹ کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے میں آتا ہے اور صورت حال اس بار بھی مختلف نہیں۔

    امریکا کی تمام ریاستوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے سیٹیں دی گئی ہیں جنہیں الیکٹرز کہا جاتا ہے، اور جو جماعت کسی بھی ریاست میں کم از کم 51 فیصد ووٹ لے لیتی ہے تو اس کی فاتح قرار پاتی ہے۔

    امریکی صدارتی انتخاب میں صدر کا انتخاب براہ راست عوامی ووٹوں سے نہیں ہوتا بلکہ اس کا فیصلہ الیکٹورل کالج کے ذریعے کیا جاتا ہے، اس حوالے سے الیکٹرورل ووٹوں کی کل تعداد جتنی بنتی ہیں اس کے 51فیصد ووٹ حاصل کرنے والا امیداوار امریکا کا صدر بن جاتا ہے۔

    مثلا ریاست کیلیفورنیا کے پاس سب سے زیادہ 54 الیکٹورل ووٹ ہیں جبکہ ویرمونٹ کے پاس سب سے کم یعنی صرف تین الیکٹورل ووٹ ہیں۔

    یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماضی میں چار مرتبہ ایسا بھی ہوا ہے کہ جس امیدوار نے عوام کے زیادہ ووٹ لیے وہ امریکا کا صدر نہ بن سکا بلکہ اس کا مد مقابل امیدوار کرسی پر براجمان ہوگیا، اس کی حالیہ مثال گزشتہ انتخابات ہیں جس میں ہیلری کلنٹن نے سب سے زیادہ (30لاکھ اضافی) ووٹ لیے لیکن جو الیکٹرورل ووٹ تھے وہ ٹرمپ کے زیادہ تھے جس کی وجہ سے وہ صدر بن گئے تھے۔

    امریکا کی 50 ریاستوں میں سات ریاستیں ایسی ہیں جنہیں سوئنگ اسٹیٹس کہا جاتا ہے کیونکہ کبھی ان کا جھکاؤ ریپبلکن تو کبھی ڈیمو کریٹک کی جانب ہوتا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleیارخون لشٹ میںAKHSP کے تحت ایڈولسنٹ کیمپ اور سمینار کاانعقاد
    Next Article اسلام آباد میں حالیہ بینک ڈکیتیوں میں ملوث ملزم ہلاک
    Idrees
    • Website

    Related Posts

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025

    بھارتی حملوں میں 33 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 9, 2025

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    تازہ ترین خبریں
    خاص خبریں

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارتی حملوں میں 33 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارت کی ایل او سی پر گولہ باری،مزید 5شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی پوسٹیں تباہ

    مئی 9, 2025
    • Facebook
    • YouTube
    • Twitter
    • Instagram
    نمایاں خبریں
    اپریل 15, 2024

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    خاص خبریں

    پنجاب حکومت نے ریجن کے طلباء کو بلاسود ماہانہ اقساط پر موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن…

    بلاگ

    سائبر حملے کیا ہوتے ہیں اور ان سے خود کو کیسے محفوظ رکھیں؟

    مارچ 6, 2024
    خاص خبریں

    1.5 ٹن یا 1 ٹن اے سی کو چلانے کے لیے کتنے سولر پینلز درکار ہوتے ہیں ؟

    اگست 8, 2024
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خاص خبریں

    پنجاب بائیک سکیم: آن لائن رجسٹریشن کیسے کریں؟ مرحلہ وار گائیڈ چیک کریں

    اپریل 15, 2024
    خاص خبریں

    پنجاب میں 50,000 گھروں کے لیے مفت سولر پینل! کیا آپ درخواست دینے کے اہل ہیں؟ یہاں چیک کریں!

    اپریل 16, 2024
    پوٹھوہار

    اسلام آباد انتظامیہ نے ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں حیران کن اضافے کا اعلان کر دیا

    مئی 15, 2024
    مقبول خبریں
    خاص خبریں

    بھارت کی بڑی شکست، آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے قرض قسط کی منظوری دیدی

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    بھارتی حملوں میں 33 افراد شہید اور 74 زخمی ہوئے،ڈی جی آئی ایس پی آر

    مئی 9, 2025
    خاص خبریں

    آزاد کشمیر میں پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی کے لئے ریلی،بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت

    مئی 9, 2025

    نئے فالو اپ کے ساتھ

    ہمارے نیوز لیٹر کو سبسکرائب کریں۔

    .K2Times © 2025. All Rights Reserved

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.