ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کی ایم آر آئی مشین سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے جس میں بڑی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے ۔
انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 32 کروڑ روپے کی ایم آر آئی مشین 48 کروڑ روپے میں خریدی گئی اور اس میں کم بولی والے کنٹریکٹر کو نظر انداز کیا گیا ۔
رپورٹ کے مطابق بولی والے کنٹریکٹر نے 32 کروڑ روپے کی بولی لگائی تھی تاہم اس کو نظر انداز کیا گیا ۔
تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ ایم آر آئی مشین کو ناتجربہ کار عملے کے حوالے کیا گیا اور ان کے ذریعے آپریٹ کیا گیا ۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایم آر آئی مشین کی خریداری میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے،رپورٹ میں معاملہ نیب کے حوالے کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔