گزشتہ روز مانسہرہ میں ٹریفک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار سمیت 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 3 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہو گئے ۔
مانسہرہ: ریسکیو حکام کے مطابق مانسہرہ سے مہانڈری جانے والی سڑک پر ٹیوٹا ہائی ایس اور ڈمپر کے درمیان تصادم ہوا ۔
ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جن میں 2 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں ۔
جاں بحق پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائن مانسہرہ میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں پولیس افسران سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی ۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق مہانڈری اور سوات سے ہے ۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ اور شدید زخمیوں کو ایوب میڈیکل کملیکس ایبٹ آباد منتقل کر دیا گیا ۔