ہری پور میں گیس سلنڈر دھماکے میں زخمی خاتون اور 18بیٹی بھی جاں بحق ہو گئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 4ہو گئی ۔
تفصیلات کے مطابق ہری پور کے گائوں عالم میں گیس سلنڈر دھماکے میں جھلس کر زخمی ہونے والی خاتون اور اس کی 18سالہ بیٹی مناہل بھی جان کی بازی ہارگئیں جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہو گئی۔
یاد رہے کہ سعید نامی شخص کے گھر ہونے والے سلنڈر دھماکہ میں سعید، اس کی بیوی اور 3بچے زخمی ہوئے تھے۔
حادثے میں 11سالہ ابیہا اور نو سالہ یاسین پہلے ہی ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ گھر کا سربراہ سعید زیر علاج ہے۔